پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کا عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کا دورہ

اکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران پی ایچ ایف کے حکام نے صدر پی ایچ ایف کو سٹیڈیم کی موجودہ حالت، جاری انتظامی امور، سکیورٹی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایچ ایف صدر نے 31 دسمبر تک بنیادی تعمیری تزئین و آرائش مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2027 میں عبد الستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں نیشنل چیمپئن شپ منعقد کرائی جائے گی۔اس موقع پر صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے سٹیڈیم کی دیکھ بھال اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہاکی کے فروغ اور قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو کارآمد بنایا جائے گا۔ انہوں نے سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا