اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے،سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں۔ پیر کو ایک بیان میں سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ …
پاکستان ہندو کونسل کی بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے،سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں۔
پیر کو ایک بیان میں سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے،ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کے کہنے پر ہمارے بڑوں نےنقل مکانی کا ارادہ ترک کیا۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان ہندو کمیونٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سفارتی سطح پر سخت نوٹس لیا جائے۔








