پاک امریکا تجارت کے حجم میں پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 12.55 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 12.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کا مجموعی حجم 1.604 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 12.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کا مجموعی حجم 1.604 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.425ارب ڈالرکے مقابلے میں 12.55فیصدزیادہ ہے ۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اگست 2026 کے دوران امریکہ کو پاکستان کی برآمدات کا حجم1.118ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.112ارب ڈالرتھا،اگست 2026 کے دوران امریکہ کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 523.67 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو جولائی میں 595.22 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 496.47 ملین ڈالر تھا۔

گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران امریکہ کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 6.125 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔عدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران امریکہ سے درآمدات کا حجم 486.75 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 313.63 ملین ڈالر تھا، اس طرح درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگست 2026 کے دوران امریکہ سے پاکستان کی درآمدات کا حجم 160.29 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو جولائی میں 324.45 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 146.59 ملین ڈالر تھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران امریکہ سے پاکستان کی مجموعی درآمدات کا حجم 3.265 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔