پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مار کیٹ میں روشناس کروانا ہے،سفیر رضوان سعید شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر محمد رضوان شیخ نے ملک کی اُبھرتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کو امریکی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے دیرپا اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد ہمارے نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مار کیٹ میں روشناس کروانا ہے۔پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے …

واشنگٹن۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر محمد رضوان شیخ نے ملک کی اُبھرتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کو امریکی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے دیرپا اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد ہمارے نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مار کیٹ میں روشناس کروانا ہے۔پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے شکاگو میں پاکستانی سفارتخانے، قونصل خانے ،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اوپن گلوبل کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ پاکستان امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کے افتتاح اور تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔

انہوں نے پاکستان کی اُبھرتی تکنیکی صلاحیتوں کو امریکی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے دیرپا اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستانی آئی ٹی بر آمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے،پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد ہمارے نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مار کیٹ میں روشناس کروانا ہے۔ سفیر رضون سعید شیخ نے کہا کہ پاک- امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز کو بے حد پذیرائی ملی ہے،گزشتہ تین سا لوں میں سالانہ روڈ شوز کے ذریعے پاکستانی ٹیک فرموں کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فا رم پر متعارف کروایا جا ر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں نے پاک -امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز میں اپنی جدید مصنوعات اور بڑھتی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جو قابلِ ستائش ہے،پاک امریکا ٹیک سیریز ایک جاری عمل ہے اور اس کے بہتر نتائج بتدریج حاصل ہوں گے۔

اِس موقع پر الینوائے کے سٹیٹ نمائندے جسٹن سلاٹر اور سٹیٹ سینیٹر لورا مرفی نے پاک–امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سے خطاب کیا۔الینوائے اکنامک ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے نائب صدر برائے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ڈینیئل بیلفلور نے ریاستی اقتصادی ترقی کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بور ڈ کے سی ای او فیصل جیڈی نے پاکستان کے انفارمشین ٹیکنالوجی کے میدان میں موجود بھرپور کاروباری مواقع پر روشنی ڈالی اور ملکی ہنرمند افرادی قوت ،مسابقتی برتری اور جدت پر مبنی بڑھتی ہوئی صلا حیتوں کو اجا گر کیا۔اگنائٹ کے سی ای او بلال عباسی نے پاکستانی سٹارٹ اپ ایکو سسٹم جبکہ اوپن گلوبل کے صدر طارق خان نے دو طرفہ باہمی تعاون کے مواقع پر اظہار خیال کیا۔

پاکستانی ٹیک کمپنیوں نے امریکی کاروباری اداروں کے لیے اپنی تکنیکی صلاحیتوں اور خدمات پر مبنی مفصل پریزنٹیشنز دیں۔سٹریٹیجک سسٹمز انٹرنیشنل، ٹین پرلز، ابیکس، سسٹمز لمیٹڈ، نیکسٹ برج، ایڈو اے آئی، ایکسی لینس ڈیلیورڈ، فولیو تھری اور ٹی ایم سی نے پاک -امریکا 2026 ٹیک کنیکٹ میں شرکت کی۔پاکستانی ٹیک کمپنیوں کو امریکی منڈی میں رسائی، انٹرپرائز پارٹنر شپ کو وسعت دینے اور امریکی ضروریات کے موضوعات پر پینل مباحثے کا بھی ا ہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان میں قائم ٹیک کمپنیوں کے لیے امریکی مارکیٹ میں موثر انٹری، سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توقعات اور آؤٹ سورسنگ کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاک –امریکا ٹیک کنیکٹ 2026میں نیٹ ورکنگ سیشنز، مڈویسٹ کمپنیوں اور پاکستانی وفد کے درمیان کاروباری ضروریات اور ممکنہ ساجھے داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی اور پاکستانی کاروباری نمائندوں نے آئندہ روابط ، ممکنہ شراکت داریوں اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اختتامی خطاب میں قونصل جنرل زمان مہدی نے شرکا اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومتی، نجی شعبے اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے بھر پور تعاون کو سراہا۔

 

مزید خبریں