پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل شفاعت علی خان نے 1993 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیول سٹاف کالج امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ وائس ایڈمرل شفاعت علی خان اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل شفاعت علی خان نے 1993 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیول سٹاف کالج امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ وائس ایڈمرل شفاعت علی خان اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس مُنصف، کمانڈنگ آفیسر سابق پی این ایس شاہجہاں، کمانڈر 10ویں پٹرول کرافٹ سکواڈرن، کمانڈر سینٹرل پنجاب و کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج اور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ (FOST) شامل ہیں۔ ان کی اہم سٹاف تقرریوں میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر، چین میں پاکستان کے نیول اتاشی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ویلفئیر اینڈ ہاؤسنگ) کی اہم خدمات شامل ہیں ۔

اس وقت وائس ایڈمرل شفاعت علی خان نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) اور ڈائریکٹر جنرل C4I کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

 

مزید خبریں