پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی اٹلی کی بحریہ کے سربراہ اور نیول فلیٹ کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں ، اٹالین نیول سٹاف کالج میں خصوصی خطاب

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران اٹلی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر گیرارڈیلی اور کمانڈر ان چیف اٹالین نیول فلیٹ ایڈمرل ڈونیٹو مارزانو کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دارالحکومت روم میں اٹلی کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر اٹلی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر گیرارڈیلی نے ایڈمرل …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران اٹلی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر گیرارڈیلی اور کمانڈر ان چیف اٹالین نیول فلیٹ ایڈمرل ڈونیٹو مارزانو کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دارالحکومت روم میں اٹلی کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر اٹلی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر گیرارڈیلی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرنیول چیف کوروایتی ملٹری اندازمیں سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایڈمرل والٹر گیرارڈیلی کے مابین باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے اُموربھی زیرِ غور آئے ۔ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم و کردار بشمول بحری قزاقی اور دہشت گردی کے خلاف ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرو ل کے قیام میںپاکستان نیوی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

مزید خبریں