اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔وہ جمعہ کوپاک بحریہ کی جاری جنگی مشق رباط جاری کے جائزہ کے بعد شرکاء سے خطاب کر رہے …
پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط کے جائزہ کے بعد شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔وہ جمعہ کوپاک بحریہ کی جاری جنگی مشق رباط جاری کے جائزہ کے بعد شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے، مشق میں پاک بحریہ کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ایئر فورس بھی حصہ لے رہی ہے۔جنگی مشق کے انعقاد کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔








