پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان علمی و تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان-بنگلہ دیش علمی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت 42 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں
پاک بنگلہ دیش علمی وتعلیمی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت 42 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان علمی و تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان-بنگلہ دیش علمی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت 42 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ معروف پاکستانی جامعات میں گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں تعلیم حاصل کریں گے۔بنگلہ دیشی طلبہ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے رخصت کیا جبکہ اسلام آباد پہنچنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور مختلف پاکستانی جامعات کے نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان-بنگلہ دیش علمی راہداری کے پہلے مرحلے کے تحت گزشتہ سال 74 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان آئے تھے جبکہ رواں سال دوسرے مرحلے کے تحت 150 بنگلہ دیشی طلبہ کو وظائف کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان-بنگلہ دیش علمی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون، باہمی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان میں اپنے تعلیمی سفر کو کامیابی سے مکمل کریں گے اور یہاں قیام کے دوران خوشگوار اور یادگار تجربات حاصل کریں گے۔







