پاک روس مشترکہ مشقیں ’’دروژبا-9‘‘ اور پاک عمان مشقیں ”وشق الجبل-2‘‘ شروع، آئی ایس پی آر

پاک روس مشترکہ مشقیں ’’دروژبا-9‘‘ اور پاک عمان مشقیں ”وشق الجبل-2‘‘ شروع، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور روس کے درمیان نویں مشترکہ فوجی مشقوں ’’دروژبا-9‘‘ اور پاکستان اور عمان کے مابین دوسری مشترکہ مشقوں ”وشق الجبل-2‘‘ (مائونٹین لنکس-II) کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک روس مشقیں چراٹ جبکہ پاک عمان مشترکہ مشقیں نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں شروع ہوئیں۔

دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان کثیرالملکی مشقوں میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے خصوصی دستے شریک ہیں۔

مشقوں کا بنیادی مقصد فیلڈ اور آپریشنل تجربات کا باہمی تبادلہ، انسداد دہشت گردی کی پیشہ ورانہ ڈرلز اور طریقہ کار کو مزید نکھارنا اور باہمی ہم آہنگی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے سے شریک افواج اپنی جنگی اور ٹیکٹیکل صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں گی جس سے دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو نئی وسعت ملے گی۔

مزید خبریں