پاک فضائیہ اور ائیر ڈیفنس کی بروقت کارروائی، افغان رجیم کے تمام 8 ڈرونز مار گرائے

افواج پاکستان کے مستعد اور فعال ائیر ڈیفنس سسٹم نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے افغان طالبان رجیم کے تمام 8 ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل کیے گئے جن کا مقصد عوامی مقامات کو نشانہ بنانا تھا، تاہم پاک فضائیہ اور دفاعی نظام نے …

راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):افواج پاکستان کے مستعد اور فعال ائیر ڈیفنس سسٹم نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے افغان طالبان رجیم کے تمام 8 ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل کیے گئے جن کا مقصد عوامی مقامات کو نشانہ بنانا تھا، تاہم پاک فضائیہ اور دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنا دیا۔

کارروائی کے دوران 4 ڈرونز کو طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 ڈرونز کو ضلع کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں نشانہ بنا کر مار گرایا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ فضائی دراندازی افغان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی کھلم کھلا سرپرستی کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی پاک فوج نے کرم سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سرحد پار افغان طالبان رجیم کے متعدد ٹھکانوں اور مورچوں کو مؤثر جوابی کارروائی میں تباہ کیا تھا۔