پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختارشہید کی برسی کا انعقاد

فیصل آباد۔ 24 نومبر (اے پی پی):پاکستان کی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختارشہید کی برسی24 نومبر بروزپیر کو منائی گئی۔مریم مختار شہید 24نومبر2015کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب جہاز میں فنی خرابی کے باعث آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔ مریم مختار 18مئی 1992کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے انٹر میڈیٹ کا امتحان آرمی …

فیصل آباد۔ 24 نومبر (اے پی پی):پاکستان کی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختارشہید کی برسی24 نومبر بروزپیر کو منائی گئی۔مریم مختار شہید 24نومبر2015کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب جہاز میں فنی خرابی کے باعث آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔ مریم مختار 18مئی 1992کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے انٹر میڈیٹ کا امتحان آرمی پبلک سکول وکالج منیر کینٹ کراچی سے پاس کیا وہ فٹبال کی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنل وومن فٹ بال چیمپین شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کیلئے بھی کھیل چکی ہیں۔مریم مختار نے2014 میں پاکستان ائر فورس میں گریجویٹ کے طور پر شمولیت کی۔ان کا تعلق پی ا ے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں 6دیگر خواتین بھی شریک تھیں۔

انہوں نے فلاحی و خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ ایک ایسے تعلیمی ادارے کی بھی معاونت کر رہی تھیں جہاں ایسے غریب و نادار بچوں کو داخل کیا گیا تھا جو فیسیں ادا کرنے کے قابل نہ تھے۔

مزید خبریں