پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت ، 4 کو قید کی سزاﺅوںکے فیصلوں کی توثیق کر دی

راولپنڈی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 4 دہشت گردوں کو قید کی سزاﺅوںکے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے، یہ دہشت گردمسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، سویلین پر حملوں اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں49 شہریوں اور …

راولپنڈی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 4 دہشت گردوں کو قید کی سزاﺅوںکے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے، یہ دہشت گردمسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، سویلین پر حملوں اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں49 شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے 20 جوانوں سمیت دیگر شہید اور 148 افراد زخمی ہوئے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق عین اللہ ولد بشرخان کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔یہ دہشت گرد جمشید کا سہولت کار تھا جو دھماکہ خیز ڈیوائس کی تیاری اور مرمت کے ساتھ ساتھ سوئیکارنو چوک پشاور پر حملے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں 48افراد شہید اور 109زخمی ہوئے تھے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔نیک ولی ولد گل میر خان کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔ یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ملوث تھا جس کے نتجے میں لیفٹیننٹ عمر جاوید ، صوبیدار محمد محسن ،حوالدار میر محمد اور 3اہلکار شہید اور 14زخمی ہوئے تھے ۔

مزید خبریں