پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

ispr
ispr

راولپنڈی۔26ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے وینڈی گلیمور کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کینیڈین ہائی کمشنر کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔ وینڈی گلیمور نے کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی امداد پر کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔