راولپنڈی۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، 1990ءمیں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے بھی گریجویٹ ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف …
پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، 1990ءمیں فوج میں کمیشن حاصل کیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، 1990ءمیں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے بھی گریجویٹ ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئر سٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اور آرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی۔ وہ این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔








