لاہور۔22مئی (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اور چین کی 75 سالہ دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ایک مضبوط، دیرپا اور اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم تعلق قرار دیا ہے جو خطے میں امن، رابطوں اور معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی کی جانب سے جاری …
پاک چین دوستی کے75سال، لاہور چیمبر کا اقتصادی و اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
لاہور۔22مئی (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اور چین کی 75 سالہ دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ایک مضبوط، دیرپا اور اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم تعلق قرار دیا ہے جو خطے میں امن، رابطوں اور معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔
لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور وقت کے ساتھ یہ تعلق ایک آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہو چکا ہے جو اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ معاشی ویژن پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی تعاون بھی مختلف شعبوں تک پھیل چکا ہے جن میں انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی شامل ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو ایک تاریخی منصوبہ قرار دیا گیا جس نے خطے کی تجارت کو نئی سمت دی اور پاکستان میں سرمایہ کاری و رابطوں کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔لاہور چیمبر کی قیادت نے کہا کہ یہ تعلق صرف حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ عوامی سطح پر تعلقات، کاروباری روابط، تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلے بھی اس کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری چین کی مسلسل معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، خاص طور پر توانائی منصوبوں، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور اسپیشل اکنامک زونز میں تعاون کو سراہا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ آئندہ مرحلے میں تعاون کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مشترکہ صنعتی منصوبوں، مینوفیکچرنگ میں جوائنٹ وینچرز اور ڈیجیٹل اکانومی تک وسعت دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستانی برآمدات کو چین تک آسان رسائی دی جائے، تجارتی عدم توازن کم کیا جائے اور ایس ایم ایز کے لیے چینی مارکیٹ میں مواقع بڑھائے جائیں۔لاہور چیمبر کی قیادت نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط ، کاروباری وفود کے تبادلے بڑھائے اور مشترکہ تجارتی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے۔








