پرائیویٹ حج سکیم کے پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوگئی

پرائیویٹ حج سکیم کے پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پرائیویٹ حج سکیم کے پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے ۔ پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے 14 ارب روپے مجاز کمپنیوں کے اکاونٹس میں منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔ 6 ارب روپے ون لنک اور بینک کارڈز کے ذریعے آن لائن جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں 54 ہزار نشستیں اب بھی موجود ہیں ۔پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد گھر بیٹھے پاک حج ایپ کے ذریعے اپنی پسند کے پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں، حج منظم کمپنی انتخاب اور حج پیکیج کی ادائیگی صرف پاک حج ایپ کے ذریعے کریں ۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے، پاک حج ایپ کے علاوہ دیگر ذریعے سے ادائیگی پر فراڈ کی صورت میں وزارت ذمہ دار نہ ہو گی، حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی ڈیڈ لائن 20 نومبر مقرر ہے ۔