پریمیم ٹیکسٹائل کے منافع میں2025-26 کے دوران سالانہ بنیاد پر 1438.59 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

پریمیم ٹیکسٹائل ملزکے سالانہ منافع میں2025-26 کے دوران سالانہ بنیاد پر 1438.59 فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پریمیم ٹیکسٹائل ملزکے سالانہ منافع میں2025-26 کے دوران سالانہ بنیاد پر 1438.59 فیصد اضافہ ہوا۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پریمیم ٹیکسٹائل ملز کا منافع 857 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ 30جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کو 55.7 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مقابلے میں 30جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے لئے پریمیم ٹیکسٹائل ملز کے منافع میں 801.3 ملین روپے یعنی 1438.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔