پشاور، شہری کے اندھا قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

تھانہ متھرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ہفتے قبل شہری کے اندھا قتل کا ڈراپ سین کرکے ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):تھانہ متھرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ہفتے قبل شہری کے اندھا قتل کا ڈراپ سین کرکے ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا صدام ریاض نے کارروائی کرتے ہوئے تین ہفتے قبل شہری کے اندھا قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سلمان، ناصر اور ہلال شامل تھے،جنہوں نے 10 جون 2026 کو تھانہ متھرا کی حدودمیں نواحی علاقے ہندو کسی روڈ میں فائرنگ کرکے مقتول سجاد کو قتل کر دیا تھا، ابتدائی طور پر تھانہ متھرا پولیس کو مورخہ 10 جون 2026 کو ایک اسم و مسکن نامعلوم کی قتل شدہ نعش ملی تھی، جو بعد میں مقتول کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی، جس پر پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کروائی تھی،ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم یا ملزمان کی گرفتاری جبکہ قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا صدام ریاض نے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کرتے ہوئے واقعے کو مستورات کا شاخسانہ قرار دیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔