پشاور ، دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سےاموات بڑھ کر 29 ہو گئیں

پشاور ، دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سےاموات بڑھ کر 29 ہو گئیں

پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سےاموات بڑھ کر 29 ہو گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق چھت گرنے سے 2 خاتون اساتذہ سمیت 29 افراد جاں بحق اور 47 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق 27 بچوں میں 6 بچیاں بھی شامل ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں ایمبولینسوں اور ڈیزاسٹر وہیکلز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور اساتذہ شامل ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں متاثرہ بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں۔دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا ہےکہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید خبریں