پشاور موٹروے کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی
پشاور موٹروے کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پشاور موٹروے (M-1) کل 23 ستمبر کی رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ٹریفک حکام نے جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے (M-1) پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے اپنا سفر موخر کریں۔
حکام کے مطابق ایم-2 لاہور-اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری کو مدنظر رکھیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔








