اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پشاور صدرکوہاٹ روڈ پر واقع فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر پیر کی صبح تقریباً 8بجے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملے کی ناکام کوشش کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارجین نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرکے گیٹ پر خود کُش دھماکہ کیا ، دھماکے کے بعد 2خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہنم واصل کردیا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا …
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی ناکام کوشش

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پشاور صدرکوہاٹ روڈ پر واقع فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر پیر کی صبح تقریباً 8بجے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملے کی ناکام کوشش کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارجین نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرکے گیٹ پر خود کُش دھماکہ کیا ، دھماکے کے بعد 2خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تینوں حملہ آور جہنم واصل ہو چکے ہیں اور فائرنگ کی آواز بھی رک گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہل کار شہید ہوئے جبکہ 2 زخمی ہیں ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔








