پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے دلخراش واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے دلخراش اور افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ‏میں پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے دلخراش اور افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے دلخراش اور افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ‏میں پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے دلخراش اور افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‏میرا دل المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور استاد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‏جاں بحق افراد کے خاندانوں کے لیے صبر و ہمت کی دعا کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‏میں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فوری رابطہ کیا اور ان سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‏واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‏میں نے واقعے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔