پشتوکے عظیم شاعرخوشحال خان خٹک کی برسی کے موقع پر سیمینار ، مشاعرہ اور شام موسیقی منعقد ہوگی

184
Khushal Khan Khattak

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):ادبی،ثقافتی و فلاحی تنظیم نوے ژوند اسلام آباد کے زیر اہتمام کل بروز بدھ کو پشتو کے عظیم شاعر خوشحال خان خٹک کی برسی کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار ، مشاعرہ اور شام موسیقی منعقد ہوگی۔

این جی او نوے ژوندکی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے)، نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور نوے ژوندکے اشتراک سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔