پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز،ڈپلومہ ڈریسنگ ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز،ڈپلومہ ڈریسنگ ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پریکٹیکل امتحان کا انعقاد18 نومبر سے جبکہ تھیوری کے پیپرز 18دسمبر سے شروع ہوں گے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فیس بینک میں جمع کروانے کے لیے27 اکتوبر،ڈبل کے ساتھ 2 نومبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 9 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ہارڈشپ کی صورت میں ٹرپل فیس اور یومیہ 500 جرمانے کے ساتھ 16 نومبر تک فیس بینک میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس کے بعد کوئی بھی داخلہ فارم قابل قبول نہ ہو گا۔کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم کی ہدایت پر امتحانی شیڈول کے لیٹرز متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔







