پنجاب بھرمیں 1447ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق1694زخمی ہوگئے

پنجاب بھر میں 1447ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق1694زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1447ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 757افراد شدید زخمی ہوگئے

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں 1447 ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق1694زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1447ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 757افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔937معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (81فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 921ڈرائیوز،64کم عمرڈرائیور، 599مسافراور180پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت329متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد92حادثات میں 101متاثرین کے ساتھ دوسر ی ملتان 91حادثات میں 108متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔حادثات کے بیشتر واقعات میں 1594موٹرسائیکل،81آٹورکشے،157کاریں،36وین،12مسافر بسیں،22ٹرک اور47دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔