پنجاب بھر میں 40 لاکھ ایکڑ اراضی پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ڈی جی زراعت

مظفرگڑھ۔ 12 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل زراعت عبد الحمید نے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔جہاں انھوں نےکپاس کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کے افسران سے ملاقات کی۔ ڈی جی زراعت نے زراعت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں 40 لاکھ ایکڑ اراضی پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال نیازی نے ڈی جی عبدالحمید …

مظفرگڑھ۔ 12 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل زراعت عبد الحمید نے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔جہاں انھوں نےکپاس کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کے افسران سے ملاقات کی۔ ڈی جی زراعت نے زراعت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں 40 لاکھ ایکڑ اراضی پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال نیازی نے ڈی جی عبدالحمید کو ضلع میں کپاس کی پیداوار پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 1 لاکھ 83 ہزار 630 ایکڑ اراضی پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف دیا گیا ہے جس میں سےاب تک 59 ہزار 26 ایکڑ اراضی پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے اور ہدف کا 39 فیصد حاصل ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ زیادہ کپاس اگاؤ مہم 31 مئی تک جاری رہے گی۔

ڈی جی زراعت عبدالحمید نے کہا کہ کسانوں میں زیادہ سے زیادہ کپاس اگانے کا شعور پیدا کیا جائے۔ زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے تحت حکومت پنجاب کسانوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ڈی جی خان محمد عابد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبد الرزاق سمیت ضلعی اور تحصیل کے زراعت افسران موجود تھے۔

مزید خبریں