پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

113
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں ایک کارروائی کے دوران خراب انڈوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

ڈیرہ غازی خان۔ 22 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے جام پور روڈ ڈی جی خان میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر 35 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا ، اسی طرح محمود کوٹ مظفرگڑھ میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو زائد المعیاد مشروبات بیچنے جبکہ نادرا آفس کے قریب ہاسٹل مس کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر 20 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اس کے علاوہ لاری اڈہ راجن پور میں معروف فوڈ پوائنٹ کو ممنوعہ چائنہ نمک رکھنے اور بیکری یونٹ کو کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔مزید احمد پور شرقیہ میں بیورجز پلانٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ٹیسٹ کے دوران مشروبات کی برکس ویلیو کم پائی گئی تاہم مشروبات تلف کر کے سینکڑوں بوتلیں ضبط کر لیں گئیں۔

اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ محمد عاصم جاوید نے کہا کہ تیاری سے ترسیل تک کے مراحل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے اور عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔