پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 فوڈ یونٹس بند،16 کو3 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ عائد

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے باغبان پورہ، چائنہ سکیم، آشیانہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے19 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، ناقص انتظامات اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر3 معروف فوڈ یونٹس کو بند جبکہ16 کو مجموعی طور پر 3 لاکھ51 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

لاہور۔8اگست (اے پی پی):فوڈ سیفٹی ٹیموں نے باغبان پورہ، چائنہ سکیم، آشیانہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے19 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، ناقص انتظامات اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر3 معروف فوڈ یونٹس کو بند جبکہ16 کو مجموعی طور پر 3 لاکھ51 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

کارروائی کے دوران ایک معروف آئس کریم آئوٹ لیٹ، معروف بیکری اور ایک میٹ پروسیسنگ یونٹ کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بند کیا گیا۔ میٹ پروسیسنگ یونٹ سے مختلف فروزن اشیاء کے5 سیمپل بھی حاصل کیے گئے۔ ڈی جی کے مطابق میٹ پروسیسنگ یونٹ میں قوانین کے برعکس مرغی ذبح کرکے فرش پر رکھی گئی تھی۔ یونٹ میں لازمی فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ، ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ اور ضروری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بیکری میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے اور سابقہ ہدایات کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ راجہ منصور احمد نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے متعلقہ قوانین اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، خوراک کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں