پنجاب لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی سیالکوٹ میں جانوروں کی صحت اور تشخیصی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت

سیالکوٹ۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لائیوسٹاک فارمرز کی فلاح و بہبود کے لیے اور سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر سجاد حسین نے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل/پلاننگ) ڈاکٹر عثمان طاہر کے ہمراہ ضلع سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں جانوروں کی تشخیص اور علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے جاری اے ڈی پی اسکیموں کا جائزہ لیا …

سیالکوٹ۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لائیوسٹاک فارمرز کی فلاح و بہبود کے لیے اور سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر سجاد حسین نے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل/پلاننگ) ڈاکٹر عثمان طاہر کے ہمراہ ضلع سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں جانوروں کی تشخیص اور علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے جاری اے ڈی پی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ظفر عباس بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے وفد کو لائیو سٹاک کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈائیگناسٹک لیبارٹری سیالکوٹ کے مجوزہ مقام کا معائنہ کیا گیا اور ڈائریکٹراے ڈی ڈی آر ایس اور ڈی آئی سی او گوجرانوالہ کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد لیبارٹری کی اپ گریڈیشن و ری ویمپنگ کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔

اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف آپشنز کا جائزہ لے کر نقشہ فائنل کیا گیا۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر ندیم بدر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور کسانوں کے فائدے کے لیے ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت آرٹیفیشل انسیمی نیشن سینٹر کی بحالی اور تمام اہم نسلوں کے سیمن کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔وفد نے ڈسٹرکٹ ویٹرنری ہسپتال سیالکوٹ میں آپریشن تھیٹرز کے قیام کے لیے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا، تاکہ لائیوسٹاک فارمرز کو جدید اور بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ تمام اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر لائیوسٹاک جناب عاشق حسین کرمانی کے ویژن کے تحت شروع کی گئی اے ڈی پی اسکیموں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد سیالکوٹ میں ڈائیگناسٹک لیبارٹری، ویٹرنری ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ آپریشن تھیٹر، الٹراساؤنڈ اور ان ڈور ٹریٹمنٹ جیسی جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے جانوروں کی صحت و فلاح کو مزید بہتر بنانا ہے۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک توسیع ڈاکٹر ندیم بدر نے لائیو سٹاک آفس سمبڑیال میں پودا بھی لگایا۔