سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور اثاثہ جات کی منتقلی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کی پیش رفت، پہلے مرحلے کے نتائج، دوسرے مرحلے کی تیاریوں اور محکمانہ اثاثہ جات کی منتقلی کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا کو موجودہ پیش رفت، درپیش امور اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا …
پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور اثاثہ جات کی منتقلی سے متعلق جائزہ اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور اثاثہ جات کی منتقلی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کی پیش رفت، پہلے مرحلے کے نتائج، دوسرے مرحلے کی تیاریوں اور محکمانہ اثاثہ جات کی منتقلی کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا کو موجودہ پیش رفت، درپیش امور اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔
احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی کہ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پروگرام اور اثاثہ جات کی منتقلی کے تمام مراحل مکمل شفافیت، قواعد و ضوابط اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان دوست وژن کے مطابق مویشی پال حضرات کو جدید سہولیات اور بروقت معاونت کی فراہمی محکمہ لائیو سٹاک کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اثاثے قومی امانت ہیں، اس لیے ان کی درست دستاویز سازی، محفوظ منتقلی اور موثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جدید انتظامی نظام، ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ اور موثر ادارہ جاتی رابطے کے ذریعے محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مویشی پال کسان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر دوسرے مرحلے کے شفاف، موثر اور بروقت نفاذ کے لیے ضروری انتظامی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور اثاثہ جات کی منتقلی سے متعلق تمام قانونی، مالیاتی اور انتظامی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ منصوبے کے ثمرات زیادہ سے زیادہ مویشی پال کسانوں تک پہنچ سکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن، ڈائریکٹر کمیونیکیشن، ڈائریکٹر ایکسٹینشن اور محکمہ لائیو سٹاک کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔








