پنجاب میں کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے،سید عاشق حسین کرمانی

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی برطانیہ دورہ کے دوران سرگرمیاں جاری ہیں۔ وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور دیگر ممبران شامل ہیں۔ وفد نے پرائمارک گلوبل کمپنی کے آفس کا دورہ کیا

لاہور۔5جون (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی برطانیہ دورہ کے دوران سرگرمیاں جاری ہیں۔ وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور دیگر ممبران شامل ہیں۔ وفد نے پرائمارک گلوبل کمپنی کے آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ پرائمارک گلوبل کمپنی کے تعاون سے صوبہ میں کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرائمارک گلوبل کمپنی پنجاب میں کپاس کی معیاری پیداوار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ پرائمارک گلوبل کمپنی کے ذریعے کپاس کی اعلی کوالٹی کی پیداوار کے رجحانات میں اضافہ ہوگا۔