لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم پی اے ملک افتخار احمد،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک،ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ بھی موجود تھے جبکہ ایم پی اے بلال یامین ستی سمیت مری، اٹک،چکوال اور جہلم کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لان شرکت …
پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیاہے،وزیر، زراعت

مزید خبریں
لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم پی اے ملک افتخار احمد،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک،ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ بھی موجود تھے جبکہ ایم پی اے بلال یامین ستی سمیت مری، اٹک،چکوال اور جہلم کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لان شرکت کی۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے لیے اربوں روپے کا خصوصی انعامی پیکج دیا ہے۔اس خصوصی پیکج کے تحت1 ہزار ٹریکٹرز اور1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو گندم کی کاشت کا ہدف 14 لاکھ 91 ہزار ایکڑ دیا گیا ہے جس کے برعکس 15 لاکھ 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت ہوچکی ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں ہدف سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت ہوئی ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 24 ارب روپے سے زائد ڈی اے پی کھاد کی خریداری ہوچکی ہے۔
ڈی اے پی کے استعمال سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی ہے۔ گندم اگائو مہم میں محکمہ زراعت پنجاب کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ 9500 گرین ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل ہوچکا ہے جس پر دس لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردیئے گئے ہیں۔کاشتکار اپنے حصہ کی رقم بنک آف پنجاب کی قریبی برانچ میں5 دسمبر تک جمع کرائیں۔
ٹریکٹرز پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ڈلیور کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کوگندم آگاو مہم میں دو ہفتوں کے لیے مامور کیا گیا جنہوں نے کاشتکاروں کوگندم کی کاشت بارے رہنمائی فراہم کی۔وزیر اعلی پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت زرعی گریجوایٹس صوبہ میں فیلڈ سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔








