پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں منظم اور مثالی ٹریفک نظام کے قیام کیلئے لین لائن سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام چیف ٹریفک افسران (سی ٹی اوز) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران (ڈی ٹی اوز) کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے
پنجاب ٹریفک پولیس کا صوبہ بھر میں منظم اور مثالی ٹریفک نظام کے قیام کیلئے لین لائن سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔18مئی (اے پی پی):پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں منظم اور مثالی ٹریفک نظام کے قیام کیلئے لین لائن سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام چیف ٹریفک افسران (سی ٹی اوز) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران (ڈی ٹی اوز) کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لین لائن سسٹم کی موثر انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ شہریوں میں آگاہی مہم بھی تیز کی جائے تاکہ ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ہیڈ آف ٹریفک پنجاب نے اپنے جاری بیان میں تمام پٹرولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اور غلط لین میں گاڑی چلانے، بار بار لین تبدیل کرنے اور بغیر انڈیکیٹر اوورٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لین کی تبدیلی یا اوورٹیکنگ کے دوران انڈیکیٹر کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے بہا وکو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔محمد وقاص نذیر نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار حضرات انتہائی بائیں لین میں سفر کریں جبکہ فرسٹ لین میں مسلسل ڈرائیونگ اور غیر ضروری اوورٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لین لائن کی پابندی شہریوں کے تحفظ، ٹریفک نظم و ضبط اور حادثات میں کمی کے لیے ناگزیر ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔







