پنجاب پولیس کی انسدادپتنگ بازی کارروائیاں جاری، رواں سال 11 ہزار 397 ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس نے رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 11 ہزار 397 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 ہزار 849 مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس دوران صوبہ بھر سے 5 لاکھ 99 ہزار 340 پتنگیں اور 19 ہزار 361 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 11 ہزار 397 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 ہزار 849 مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس دوران صوبہ بھر سے 5 لاکھ 99 ہزار 340 پتنگیں اور 19 ہزار 361 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 740 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 ہزار 466 مقدمات درج کیے گئے جبکہ شہر سے 2 لاکھ 17 ہزار 176 پتنگیں اور 7 ہزار 875 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مقام پر پتنگ بازی دیکھنے کی صورت میں پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 

مزید خبریں