محکمہ زراعت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست پروگرام ” پنجاب کلین ائیرپروگرام” کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز/ پاک سیڈرز کی فراہمی کے لئے کاشتکاروں سےدرخواستیں طلب کرلی ہیں
پنجاب کلین ائیر پروگرام، 60 فیصد سبسڈی پر سپرسیڈر/ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

مزید خبریں
ملتان۔ 17 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست پروگرام ” پنجاب کلین ائیرپروگرام” کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز/ پاک سیڈرز کی فراہمی کے لئے کاشتکاروں سےدرخواستیں طلب کرلی ہیں۔محکمہ زراعت کے مطابق اس ضمن میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، چکوال، جہلم، راولپنڈی، اٹک، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال،اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ اورراجن پورکے کاشتکاردر خواست جمع کر انے کیلئے اہل ہیں۔
درخواست گزار درخواست فارم متعلقہ تحصیل کے زراعت آفیسر(توسیع )، متعلقہ مرکز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت (توسیع )یا متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجئنیرنگ کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ شرائط و ضوابط درخواست فارم پر درج ہیں،اس پروگرام میں شامل ہونے کیلئے کاشتکار مکمل شدہ درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا ضلعی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں30جون 2026 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
مزید معلومات کیلئے کاشتکار بروز سوموار تا ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ایگریکلچرل ہیلپ لائن17000-0800 پر کال کر سکتے ہیں۔







