وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست پروگرام ” پنجاب کلین ائیر پروگرام” کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز / پاک سیڈرز کی فراہمی کے لئے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں
پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپرسیڈر/ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 17 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست پروگرام ” پنجاب کلین ائیر پروگرام” کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز / پاک سیڈرز کی فراہمی کے لئے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ترجمان ڈائریکٹر زراعت توسیع کے مطابق اس ضمن میں فیصل آباد سمیت لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، چکوال، جہلم، راولپنڈی، اٹک، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اورراجن پورکے کاشتکار درخواست جمع کر انے کیلئے اہل ہیں۔اس ضمن میں درخواست فارم متعلقہ تحصیل کے زراعت آفیسر(توسیع)، متعلقہ مرکز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)یا متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجئنیرنگ کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ شرائط و ضوابط درخواست فارم پر درج ہیں۔اس پروگرام میں شامل ہونے کیلئے کاشتکار مکمل شدہ درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا ضلعی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں 30جون 2026 ء تک جمع کر ا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکار بروز سوموار تا ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ایگریکلچرل ہیلپ لائن17000-0800 پر کال کر سکتے ہیں۔








