پنجاب کے12حلقوں میں ضمنی انتخابات،پولنگ پرامن ماحول میں جاری،سخت سکیورٹی انتظامات

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پنجاب کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے اتوار کو پولنگ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ۔تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت اور موثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حلقوں کے ووٹرز بھرپور تعداد میں گھروں سے نکلیں اور اعتماد …

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پنجاب کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے اتوار کو پولنگ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ۔تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت اور موثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حلقوں کے ووٹرز بھرپور تعداد میں گھروں سے نکلیں اور اعتماد کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ شہریوں اور خواجہ سرائوں کو ترجیحی بنیادوں پر ووٹ کاسٹ کروایا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ووٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ووٹ کی رازداری برقرار رکھیں اور بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے سے گریز کریں۔ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن اسلام آباد اور دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں سے انتخابی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں