خواتین اور طالبات کو پولیس و ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے پنک موبائل پولیس سٹیشن و لائسنسنگ یونٹ 6 اکتوبر کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نیو کیمپس، جھنگ روڈ فیصل آباد میں خدمات فراہم کرے گا
پنک موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ 6 اکتوبر کو جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد میں موجود ہوگا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):خواتین اور طالبات کو پولیس و ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے پنک موبائل پولیس سٹیشن و لائسنسنگ یونٹ 6 اکتوبر کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نیو کیمپس، جھنگ روڈ فیصل آباد میں خدمات فراہم کرے گا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے مطابق پنک وین صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک خواتین اور طالبات کو ڈرائیونگ لائسنسنگ کے حوالہ سے مختلف سہولیات فراہم کرے گی۔ ان سہولیات میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، موٹر سائیکل اور موٹر کار لائسنس سمیت دیگر دستیاب لائسنسنگ سہولیات شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق پنک موبائل پولیس سٹیشن کے ذریعے خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج، گمشدہ دستاویزات اور اشیاء کی رپورٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فکیشن سمیت دیگر دستیاب پولیس سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے خواتین اور طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت پولیس و ٹریفک سے متعلق مختلف خدمات ایک ہی جگہ اور اپنے قریب حاصل کریں۔سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ خواتین کو سہولیات کی فراہمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔








