اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پورٹ قاسم حکام کو پورٹ پر موجود غریب ضرورت مند ورکرز کو شیلٹر اور کھانا مفت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے پورٹ پر عارضی شیلٹر ہوم کے دورہ کے موقع پر کہی۔ وفاقی وزیر کو اطلاع ملی تھی کہ پورٹ پر اس سخت موسم میں ٹرک ڈرائیور ٹرکوں اور درختوں …
پورٹ قاسم پر موجود غریب ضرورت مند ورکرز کو شیلٹر اور کھانا مفت فراہم کیا جائے، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پورٹ قاسم حکام کو پورٹ پر موجود غریب ضرورت مند ورکرز کو شیلٹر اور کھانا مفت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے پورٹ پر عارضی شیلٹر ہوم کے دورہ کے موقع پر کہی۔ وفاقی وزیر کو اطلاع ملی تھی کہ پورٹ پر اس سخت موسم میں ٹرک ڈرائیور ٹرکوں اور درختوں کے نیچے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر علی زیدی نے عارضی شیلٹر ہوم کو مستقل قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضرورت مند افراد کی مدد کرے اور وہ اس حوالہ سے لوگوں کی مدد کی بہترین کوششیں کر رہے ہیں۔








