کبیر والا۔ 18 مارچ (اے پی پی):ڈی پی او رانا عمر فاروق کی ہدایات پرتھانہ سٹی کبیروالا پولیس نے جرائم پیشہ اور منشیات سمیت پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔
ایس ایچ او ذیشان گل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروش محمد زبیر کو حراست میں لے لیا۔پتنگ فروش سے پتنگیں اور قاتل ڈور برآمد کی گئی ۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے ایک دوسری کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد اویس قوم لودھراکو گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروش سے 1260 گرام چرس برآمد کر لی ۔
ایس ایچ او ذیشان گل کی پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائی میں شراب فروش سجاد سکنہ بستی سیداں کبیروالا سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ،30 بور پسٹل برآمد کر لی ۔