پٹرولیم مصنوعات اورکوئلہ کی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 39فیصداضافہ

پٹرولیم مصنوعات اورکوئلہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں پٹرولیم مصنوعات اورکوئلہ کی برآمدات سے ملک کو709ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39فیصدزیادہ ہے،

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات اورکوئلہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں پٹرولیم مصنوعات اورکوئلہ کی برآمدات سے ملک کو709ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات اورکوئلہ کی برآمدات سے ملک کو512ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،مئی 2026میں پٹرولیم مصنوعات اورکوئلہ کی برآمدات کاحجم 54ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے 69ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 19ملین ڈالرکے مقابلہ میں 175فیصدزیادہ ہے۔