پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 8 فیصد اضافہ

ملک میں پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات پر 2.751 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات پر 2.751 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.541 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران 1.474 ارب ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جو گزشتہ سال اگست میں 1.192 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ماہانہ بنیادوں پر بھی اگست کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی میں پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.277 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اگست میں بڑھ کر 1.474 ارب ڈالر ہوگیا۔