پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے دوران پٹرولیم گروپ کی مصنوعات پر1.277ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.347ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا ۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر33فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جون میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.910ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو جولائی میں کم ہوکر1.277ار ب ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان کا مجموعی درآمدی بل 6.940ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے 5.837ارب ڈالرکے مقابلے میں 18.9فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں