اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4.39فیصد کی کمی ہوئی ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے لے کر جنوری 2026 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر9.046ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.39فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات …
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سات ماہ کے دوران 4.39فیصدکمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4.39فیصد کی کمی ہوئی ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے لے کر جنوری 2026 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر9.046ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.39فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر9.461ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 3.428ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 3.491ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.81فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکےمطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایل این جی کی درآمدات میں 26.20فیصد جبکہ ایل پی جی کی درآمدات میں 4.98فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس خام تیل کی درآمدات میں 8.22فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 3.382ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.125ارب ڈالر تھیں۔








