پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 9.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 9.92 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 9.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز(او ایم سیز ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی ، اگست 2026 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 2.77 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 2.52 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2025-26کے مقابلہ میںرواں مالی سال 2026-27 کے پہلے دو مہینوںکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی فروخت میں 0.25 ملین ٹن یعنی 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
او ایم سیز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بالترتیب 1.39 ملین ٹن اور 1.05 ملین ٹن رہی ہے جبکہ فرنس آئل کی فروخت 0.18 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق دوسری جانب اگست 2025 کے مقابلہ میں اگست 2026 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 3.0 فیصد کمی ہوئی ہے اور اس دوران فروخت کا حجم 1.26 ملین ٹن رہا ہے۔








