ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ (جولائی تااگست) کی مدت میں ملک میں 2.77ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے،اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.26ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوجولائی کے 1.51ملین ٹن کے مقابلہ میں 16فیصدکم جبکہ گزشتہ سال اگست کے 1.30ملین ٹن کے مقابلہ میں 3فیصدکم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 1.39ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.29ملین ٹن کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے،اگست میں 0.67ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جوجولائی کے 0.73ملین ٹن کے مقابلہ میں 9فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے 0.67ملین ٹن کے مقابلہ میں مساوی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں 1.05ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.03ملین ٹن کے مقابلہ میں 1فیصدزیادہ ہے۔
اگست میں 0.42ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوجولائی کے 0.62ملین ٹن کے مقابلہ میں 32فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے 0.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 19فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 0.18ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.03ملین ٹن کے مقابلہ میں 419فیصدزیادہ ہے۔







