اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔عارف حبیب ریسرچ اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 12.40ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.75ملین ٹن کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے،مارچ میں ملک میں 1.44ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوفروری کے 1.28ملین …
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 9ماہ کے دوران 5فیصداضافہ
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔عارف حبیب ریسرچ اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 12.40ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.75ملین ٹن کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے،مارچ میں ملک میں 1.44ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوفروری کے 1.28ملین ٹن کے مقابلہ میں 13فیصداورگزشتہ سال مارچ کے 1.22ملین ٹن کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 5.80ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.51ملین ٹن کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے،مارچ میں ملک میں 0.67ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جوفروری کے 0.62ملین ٹن کے مقابلہ میں 8فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 0.58ملین ٹن کے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے،
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 5.35ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.98ملین ٹن کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے، مارچ میں ملک میں 0.59ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی جوفروری کے 0.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 13فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 0.49ملین ٹن کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 0.39ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.51ملین ٹن کے مقابلہ میں 23فیصدکم ہے،مارچ میں ملک میں 0.09ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جوفروری کے 0.04ملین ٹن کے مقابلہ میں 98فیصدزیادہ جبکہ گزشتہ سال مارچ کے 0.05ملین ٹن کے مقابلہ میں 62فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 5.24ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.26ملین ٹن کے مقابلہ میں 0.38فیصدکم ہے۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اٹک پیٹرولئیم کے 1.01ملین ٹن،وافی ایک ملین ٹن اورحیسکول کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.39ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔









