پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 41.04 فیصد کمی

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں جنوری2026 کے دوران 41.04 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 306 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ جنوری 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی حجم 519 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح جنوری 2025کے مقابلہ میں جنوری 2026کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں جنوری2026 کے دوران 41.04 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 306 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ جنوری 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی حجم 519 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح جنوری 2025کے مقابلہ میں جنوری 2026کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 213 ملین ڈالر یعنی 41فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔