ملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو 58.90 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.83فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی …
پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):ملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو 58.90 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.83فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 66.80 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اگست 2026 میں پھلوں کی برآمدات 23.43 ملین ڈالر رہیں، جو جولائی میں 35.47 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 27.26 ملین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2026 میں پھلوں کی مجموعی برآمدات کا حجم 271.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو 27.83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 29.90 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اگست 2026 میں سبزیوں کی برآمدات 12.81 ملین ڈالر رہیں، جو جولائی میں 15.015 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 13.29 ملین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2026 میں سبزیوں کی مجموعی برآمدات کا حجم 154.98 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔







