پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک توسیع دی جا سکتی ہے،رائے قمر

پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

ایس ای فروٹس اینڈ ویجی ٹیبلز لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر رائے قمر نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈیشن کے ذریعہ آئندہ دو سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات کو باآسانی ایک ارب ڈالر تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے بعداز برداشت کے نقصانات پر قابو پانے ، پراسیسنگ اور کولڈ چین کی سہولتوں میں اضافہ اور مارکیٹ تک باسہولت رسائی کیلئے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 471 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا ہے ۔جس میں پھلوں کی برآمدات کا حصہ 308 ملین ڈالر اور سبزیوں کی برآمدات کا شیئر 163 ملین ڈالر تھا ۔ رائے قمر نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے حجم اور پاکستان کے زرعی شعبہ کی صلاحیتوں اور پیداوار کے پیش نظر آئندہ سال میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں